Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا۔

محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں سمیت ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں