اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پرائم منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق پرائم منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کا مقصد تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا اور تربیتی پروگراموں کا نفاذ ہے۔
کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کے آپریشنز نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزارت صحت اور وزارت دفاع کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے، علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 12 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔



















