Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی یوتھ کنونشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کنونشن میں موجود تمام نوجوانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے جوش وخروش سے یوم آزادی منایا، قومی ہیرو ارشد ندیم نے طلائی تمغہ 40 سال بعد حاصل کیا، ارشد ندیم نے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کیں۔

 شہبازشریف نے کہا کہ حالات کتنے ہی مشکل ہوں، قوم عزم کرے تو ہر مشکل آسانی ہوجاتی ہے، لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے نوجوان ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوں گے، نوجوانوں کو جدید علوم، ٹیکنالوجی سے ہمکنار کریں گے، آج دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اتفاق واتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان پہلا اور واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے، دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جانیں نچھاور کیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ 1973 کا آئین قومی وحدت کا آئینہ دار ہے، تمام مشکلات کے باوجود ہم جوہری طاقت بنے، پچھلے چند سالوں میں بعض غلطیوں سے دہشت گردی کی لہر دوبارہ آئی، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہرشعبہ زندگی نے حصہ ڈالا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو 150 ارب کا نقصان ہوا، ہم نے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں