Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی جلسے کی کال؛ فیض آباد کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل

راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی کال کے پیش نظر فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فیض آباد، سواں پل، روات ٹی چوک، ڈبل روڈ، 26 نمبر چونگی کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی اور فراہم کردہ متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں