گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ کارساز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کوئی بھی طاقتور اللہ کی طاقت سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، متاثرہ خاندان کے لیے وکیل کا انتظام کرائیں گے، سانحہ کارساز کے ورثا سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وکیل کی فیس خود ادا کروں گا، طاقتور کو انصاف فوری مل جاتا ہے، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، متاثرہ خاندان کو یقین دلانا ہے، یہ اکیلے نہیں ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ طاقت اور پیسے کے زور پر کچھ کیا گیا تو بھرپور آوازا ٹھاؤں گا، انصاف نہیں ہوتا ہوا نظر آیا تو بحیثیت گورنرعدالت جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے لیےعدالتیں رات کو بھی کھل جاتی ہیں، ہمارے ہاں انصاف ملتے ملتے 30،30 سال گزر جاتے ہیں۔



















