Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے۔

  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جلسہ ہو رہا ہے، جلسہ ملتوی ہو گیا ہے، وہ آرہا ہے وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے، ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر سیاست اور تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کوئی تعلق نہیں، جو شرانگیزی آپ پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے، وہی شرانگیزی جلسے میں پھیلانی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں، پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے، ڈیجٹل دہشتگرد شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں، ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں ہم پرامن لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہم پرامن لوگ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں