Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یُنگ یے نے ملاقات کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یُنگ یے نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار کے بارے میں بتایا۔

صدر مملکت نے سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جب کہ کنٹری ڈائریکٹرنے معاشی ترقی میں بینک کے کردار سے متعلق بتایا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز کے جنگلات اگائے،صدر مملکت نے زراعت، آبپاشی اور تعلیم کے شعبے میں بینک کی پاکستان کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب آصف علی زرداری سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کانسٹنٹینوس مؤاٹسوس نے الوداعی ملاقات کی۔

صدر مملکت نے یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سبکدوش ہونے والے سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں