آئیے جانتے ہیں مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان مخالف ’’آپریشن گولڈ اسمتھ‘‘ ایجنڈہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔
پاکستان مخالف بیرونی ایجنڈہ اب کوئی نئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کے لیے جلسے جلوسوں کی ناکامی کے بعد ’’آپریشن گولڈ اسمتھ‘‘ لانچ کردیا گیا ہے۔
چند ملک دشمن عناصر کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 9 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے لے کر اب تک یہودی، صیہونی اور ان کے مغربی آلہ کار پاکستان کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔
مغربی میڈیا میں بھاری رقوم دے کر لابیز کے ذریعے پی ٹی آئی کے حق میں اور پاکستان مخالف 130 سے زائد زہریلے آرٹیکلز لکھوائے جاچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 5 اگست کو پریس کانفرنس میں ملک مخالف منصوبے کو ناکام کرچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ جو بیرون ملک سے ریاست پاکستان کے خلاف ایک تواتر کے ساتھ مہم چلائی جارہی ہے، پہلی بات میں آپ کو آگاہ کردوں کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کن مقاصد کے لیے چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ہمیں علم ہے کہ یہ مہم کون چلارہا ہے اور کون لوگ ہیں جو انہیں مدد فراہم کررہے ہیں، ہمیں یہ بھی بخوبی معلوم ہے کہ بیرون ملک وہ کون سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ہیں جو اس مہم کو چلاتے ہیں اور مدد فراہم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ میں امریکہ اور برطانیہ میں من گھڑت قراردادیں پیش کرنا اور پاس کروانا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور آئی ایم ایف کے آفس کے باہر مظاہرہ کرنا شامل ہے۔
علاوہ ازیں بیرون ملک گاڑیوں اور جہازوں پر پیڈ پاکستان مخالف مہم چلوانا بھی گولڈ اسمتھ آپریشن کا حصہ ہیں۔
گولڈ اسمتھ کے پیروکار ایک طرف تو غزہ میں معصوم مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، دوسری طرف پاکستان میں جھوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر من گھڑت پروپیگنڈا چلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے۔



















