لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پورے پاکستان میں بجلی پر ریلیف چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی دو ماہ کے لئے بجلی یونٹس پر سبسڈی، اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں ہے، بجلی بلوں پر ٹیکس نامنظور ہے، تھا اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چند ہی لوگ اور خاندان بدل بدل کر حکومت کرتے ہیں، انگریز نے عوام کو کنٹرول کرنے کے لیے کالےانگریز تیار کیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایک خاص قسم کا طبقہ ہم پر برسراقتدار رہا ہے، ملک پر آئی پی پیز کا تسلط ہے، ذہنیت بنائی گئی بیوروکریسی حاکم، عوام خادم ہے۔
نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ نظام بدلنے تک تبدیلی نہیں آئے گی، جماعت اسلامی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے، ہم نے قومی ایجنڈا تشکیل دیا، عوامی رابطہ مہم شروع کی، آئی پی پیز کے ظلم پر کوئی جماعت بات کرنے کو تیار نہیں۔



















