Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی بس حادثہ؛ وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث تمام 23 مسافر جاں بحق ہوگئے، تمام جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کی جارہی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 19 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ 15 کا تعلق پنجاب سے جبکہ 8 کا آزاد کشمیر سے ہے۔

متعلقہ خبریں