Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے دوبارہ جنم لینا پڑے گا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے دوبارہ جنم لینا پڑے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فوراً بعد سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پہ قبضے کی لڑائی چل رہی ہے، برسٹر صاحب آپ تین میں ہیں نہ 13 میں ہے، آپ کو بشری بیگم جانتی ہے نہ آپکو علیمہ خان جانتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے نون میں سے شین نکالنے والا ایک بازیگر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے، آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس قوم کو بتائیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ٹی وی اسکرینوں پر بغلیں بجھاتے بند کمروں میں پاؤں پکڑتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں