Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی میں اختلافات؛ عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور  شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جبکہ شیر علی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی صدر نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ خبریں