جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔



















