Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

 وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں