لاہور: جمعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔
قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات ہیں، سیکیورٹی ایجنسیاں بہتر بتاسکتی ہیں۔۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری ضرور تشریف لائے ہیں اور ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی ہے تاہم آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
قائد جمعیت علماء اسلام کہتے ہیں کہ نو مئی کے حوالے سے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں، میں نجومی نہیں ہوں تاہم اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسئلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے، بارہ سال ہماری مخالفت رہی ہے، دنوں کے اندر اور اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔



















