راولپنڈی: پی این ایس یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران عمان کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا اور سمندرمیں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سمیت امن و استحکام کا قیام ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لئے دیگر افواج کے ساتھ مشقیں کرتی ہے، پاک بحریہ کے جہاز میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہوتے ہیں جب کہ مشق میں شمولیت بحری صلاحیتوں کے فروغ کےعزم کا ثبوت ہے۔



















