Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی ہے۔

شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تاجروں اور ویڈیو لنک پر کراچی کے تاجروں سے بات چیت ہوئی، چیئرمین ایف بی آر کو کچھ تجاویز دی ہیں، تاجر دوست اسکیم کے تحت 60 ہزار ٹیکس ایف بی آر واپس لے۔

عتیق میر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو ہڑتال سے ایک روز قبل مذاکرات یاد آئے، تاجر کسی صورت 60 ہزار روپے ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

عتیق میر کہتے ہیں کہ چیئرمین ایف بی آرکو مذاکرات کے عمل کو پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، اگر ایف بی آر سنجیدہ تھی تو بلاجواز ٹیکسز نافذ نہیں کرتی۔

رضوان عرفان نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں پورے ملک کے دکاندار کل ہڑتال کریں گے، کل کراچی کے 95 فیصد دکاندار مکمل ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ خبریں