شہر قائد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیزبارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روزبارش کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 62 ملی میٹربارش ہوئی ہے، اس کے علاوہ بن قاسم میں 44.2، سرجانی میں 19، کورنگی میں 18 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی روڈ پر17، کیماڑی میں 14.5، ڈی ایچ اے فیزٹو میں 13.4، جناح ٹرمینل میں 12.8، شارع فیصل پر12، قائد آباد میں 11، گلشن معمارمیں 10.4 ملی میٹربارش ہوئی ہے۔
گڈاپ میں 10.1، صدرمیں 10، نارتھ کراچی میں 8.4، ناظم آباد میں 7.8، اورنگی ٹاؤن میں 5.4 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
شہر قائد میں آج کم ازکم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
شہر میں اس وقت ہوا میں نمی 92 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار16 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔



















