پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔
ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہُوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشتگرد زخمی ہُوئے۔
جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔ شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔



















