اسلام آباد: پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلز کی خرابی کو قرار دے دیا۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی صورت حال پر پی ٹی اے کا دوسرا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے ملک میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلز کی خرابی کو قرار دیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 خراب ہیں، ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کردی گئی ہے، اے اے ای -1 کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورت حال میں بہتری آئے گی۔



















