Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے علاقوں میں بدامنی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز

کوئٹہ: بلوچستان کےعلاقوں میں بدامنی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اگست کو 10 سےزائد اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے جب کہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل، قلات، لسبیلہ اور مستونگ کے اضلاع میں حملے کیے گئے، موسیٰ خیل کےعلاقے راڑہ ہاشم میں پیش آنے والے واقعہ میں زیادہ نقصان ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 مسافرشہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے جب کہ موسیٰ خیل میں شہید ہونے والے 22 افراد میں سے 20 کا تعلق پنجاب سے تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والے 2 دیگر افراد کا تعلق بلوچستان کے اضلاع دکی اور لورالائی سے تھا۔

متعلقہ خبریں