وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 215 میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز ہندو کش ریجن تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان ، مالا کنڈ ،ہری پور، سوات مانسہرہ ، فیصل آباد ، کوہاٹ ، سوات، صوابی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، جھنگ، میانوالی اور سرگودھا میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔



















