Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید 20 ،سرجانی 20 ،قائد آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی 10.3، جناح ٹرمینل 7.2 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 6.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 6، یونیورسٹی روڈ 4.8 ، ڈی ایچ اے 4.6 اور گلشن معمار میں 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس طرح ناظم آباد 3.2، کیماڑی 3 ، اورنگی ٹاؤن2  اور ماڑی پور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں