Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’ جس معاشی مسائل سے ہم گزر رہے ہیں اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ‘

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جس معاشی مسائل سے ہم گزر رہے ہیں اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام منتخب یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رضوان جعفر صاحب یوتھ پارلیمنٹ کو ہیڈ کررہے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے دو ہی لوگ ہے جو بڑی دیر سے کام کررہے ہیں، ایک رضوان جعفر اور دوسرے قائم علی شاہ۔

  کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم آگے آنے والے وقتوں میں بھی رضوان جعفر کو اس یوتھ پارلیمنٹ کا صدر ہی دیکھیں گے، جس معاشی مسائل سے ہم گزر رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو آئندہ کیسے چلانے سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو یکجاں کرنا ہوگا، یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندگان کو بھی ساتھ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جہاں تمام جماعتیں میز پر بیٹھیں، اس میز پر نوجوان بھی بیٹھ کر مشاورت کریں، نفرتوں کا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے، معاشی مشکلات عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ جب بھی دوست ممالک کے وفود آنا چاہتے ہیں تو واقعات رونما ہو جاتے ہیں، شہباز شریف لاکھ کوششوں کے باوجود نتائج سامنے نہیں لا پارہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے لوگوں کو ترقی کرنے سے روک رہے ہیں، سوشل میڈیا سے دکھا رہے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں نہیں۔

متعلقہ خبریں