Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور رہے گی، جو ریاست کو مانتے ہیں ان کو سر پر بٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جانتے ہیں دہشت گردی کے پیچھےکون ہے؟ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے دہشت گرد ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیرداخلہ نے پریشان کن باتیں کیں، کون پاکستانی ہے کون نہیں، یہ فیصلہ کون کرے گا؟ بلوچستان اب بدل چکا ہے، بلوچستان کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں