Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، نواز شریف

جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔

نواز شریف نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں، معیشت کی مضبوطی کے لئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے، گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کے لیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے نواز شریف اور مریم نواز کو بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے کہا کہ حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں