Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: بارش کے بعد رات کے درجہ حرارت میں پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں بارش کے بعد رات کا درجہ حرارت گزشتہ پانچ برسوں میں کم ترین ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جوکہ کراچی میں 2019 کے بعد ماہ اگست کی سرد ترین رات تھی۔

 2019  سے قبل 1984 میں ماہ اگست میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں