Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’ہم نے اپنی پورٹس سے وہ فائدہ نہیں اٹھایا جو دنیا کی دیگر پورٹس سے اٹھایا جارہا ہے‘

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی پورٹس سے وہ فائدہ نہیں اٹھایا جو دنیا کی دیگر پورٹس سے اٹھایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رہتے ہوئے میرا کراچی پریس کلب سے بہت گہرا تعلق رہا ہے، کراچی پریس کلب سے بڑی تحریکیں چلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار بین الاقوامی افیئرز کے لوگ یہاں آرہے ہیں، ہم نے اپنی پورٹس سے وہ فائدہ نہیں اٹھایا جو دنیا کی دیگر پورٹس سے اٹھایا جارہا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پورٹ قاسم میں کانٹریکٹ پر لوگوں کو رکھا گیا ہے، حکومت کا 35 ہزار ارب روپے لگا ہوا ہے، 35 ہزار ارب روپے لگا کر 1 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

  وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اسٹریجیٹک ادارے حکومت اپنے پاس رکھے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں، وزارت بحری امور آنے والے دنوں میں بہت اچھے نتائج دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی پریس کلب کی باڈی نے مدعو کیا ہے، 10 لاکھ روپے کراچی پریس کلب کو دینے کا اعلان کیا ہے، 3 لاکھ  روپے میں اپنی ذاتی جیپ سے اس رقم میں حصہ ڈالوں گا۔

متعلقہ خبریں