Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بڑا سیاسی فیصلہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف سیمت وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے بھی شرکت کی جب کہ پارٹی کے سینئر راہنماﺅں اور عہدیدار بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں مجموعی سیاسی ومعاشی صورت حال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف دینے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر پارٹی سربراہ کو بریف کیا، وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر بھی پارٹی صدر کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کے لئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں اداروں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز دے دی۔

نواز شریف نے جماعت کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کے لئے وسائل مہیا کریں جب ہ پارٹی صدر نے وفاقی حکومت کے 50 ارب اور پنجاب حکومت کے 46 ارب کے عوامی ریلیف کو سراہا۔

نوازشریف مزید کہتے ہیں کہ وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں،

پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی شروع ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پارٹی صدر نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ہرشہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے، مریم نواز اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہیں۔

متعلقہ خبریں