آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آج پانچ بجے ہوگا جس کے لیے بیس نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
بڑے زرعی فارمز کے لئے4.8ملین ایکٹر زمین دینے سے چھوٹے کسانوں کو پانی کی عدم فراہمی اور خلیجی ممالک میں ایجنٹ مافیا کے ذریعے بھیک منگوانے کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چار بلز بھی منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ بھنگ کنٹرول اینڈ اتھارٹی بل2024خواجہ آصف ایوان میں پیش کریں گے۔
پی ٹی اے اپلیٹ ٹربیونلز کے قیام کا بل 2024منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ تحشیہ بل یعنی غیر ملکی دستاویزات کے قانون کے جواز کا بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن آرڈیننس پر بل 2024 اور پاکستان نیوی ایکٹ 2024 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
آڈٹ رپورٹس برائے سال 2023/24،الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023، قومی کمیشن برائے بچگان کی سالانہ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔
صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔



















