Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ پر اجلاس آج ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی اور  مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ پر اجلاس آج ہوگا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کو آج 2 ستمبر کے اجلاس بارے آگاہ کردیا گیا  ہے، اجلاس  آج 7 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے کمیٹی ارکان اجلاس میں شرکت سے پہلے اپنا  اجلاس کریں گے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ن لیگ کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گزشتہ اجلاس بے نتیجہ رہا تھا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ   ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں  ہے۔

متعلقہ خبریں