Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے، دھرتی کو ان سے پاک کرکے دم لیں گے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے ،دھرتی کو ان سے پاک کرکے دم لیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے میانوالی کی قبول خیل چیک پوسٹ پر خوارجی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

 مریم نواز نے خوارجی حملے ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے، دھرتی کو ان سے پاک کرکے دم لیں گے۔

واضح رہے کہ میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں