صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے بڑا ناسور منشیات کا کاروبار ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بارش بدین میں ریکارڈ کی گئی، بارشوں سے پہلے ہی حکومت نے انتظامات کر رکھے تھے، بارشوں میں اللہ کا شکر ہے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے بڑا ناسور منشیات کا کاروبار ہے، منشیات کے معاملے پر اب زیرو ٹالرنس کا وقت آچکا، منشیات دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام جماعتوں نے منشیات سے متعلق قرارداد کی حمایت کی تھی، منشیات کے خلاف صدر کی ہدایات کے بعد ایکشن لیا گیا۔



















