Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

بریفنگ میں بلوچستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صوبے اپنی ترجیحات کے مطابق پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئیے لائحہ عمل تیار کریں، پوری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کے منصوبوں کے لئیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مقامی افراد کو ہی ایف سی کی خدمات سونپی جائیں اور انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جن منصوبوں پر 70 فیصد کام ہو چکا ہے انہیں ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، سپارکو کی مدد سے ملک میں موجود پندرہ سال قبل اور آج کے ڈیموں پر رپورٹ تیار کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں