Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن اقبال نے مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی قرار دے دیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2017 تک ملک میں کوئی بحران نہ تھا، ایک ناتجربہ کار حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لائی۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری آئی، توانائی بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی ضروری ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جدید معیشت کا قیام عمل میں لانے کیلئے ماحول دوست توانائی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مستحکم معیشت کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ملک میں معاشی استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں