اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ9 مئی کے شواہد سامنے لے آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر سے متعلق کہا کہ کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف کو کشمیر پر بیان دینا چاہیے تھا ناکہ ایسی باتیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی بات پر تو پارٹی والے دھیان نہیں دیتے، معافی اپنے رب سے مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں۔
عمرایوب کا کہنا ہے کہ این آر او لینے کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت آئی، چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا گیا جس کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے کسی کی منت سماجت نہیں کی، منت سماجت اگرکسی نے کی تو وہ خواجہ آصف نے کی، نوازشریف ملک سے باہر گئے اور وہاں چلتے پھرتے رہے۔



















