Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک کوئی اردو بولنے والا، پشتو بولنے والا، بلوچی یا کوئی بھی مارا گیا ہے ان کی قاتل عدالتیں ہیں جو انصاف فراہم نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے قاتل وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا، 23 جولائی 2023 کو پی ایم ہاؤس میں ایک میٹنگ تھی، اس میں میں نے کہا کہ اگر میری سیاست کی آپ کو ضرورت نہیں تو ہم کنارہ کر لیں گے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پھر میرے کارکنان جہاں بھی جائیں، جس بھی پارٹی میں جائیں اس کا کوئی ذمہ دار نہیں، اس سیاست سے بہتر ہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ مجھے نصیحت کرنے والے شخص کی وفات ہو چکی، ان کی تدفین چھوڑ کر میں یہاں بات کرنے آیا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، آج میں اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

متعلقہ خبریں