Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو 25 لاکھ روپے کا انعام

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو جان پر کھیل کر بچانے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کا انعام دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔

وزیراعظم نے محب اللہ کی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پزیرائی کی اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپکے انسانیت سے محبت کے جزبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے آپ قوم کے ہیروہ ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا۔

محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں وزیراعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا اور ان کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

محب اللہ نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں، کبھی سوچا نہ تھا کہ میری ملک کے وزیراعظم نے ملاقات ہو گی۔

ایکسکیویٹر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی، وزیراعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پزیرائی کی اور میرے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا، وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر دل سے مشکور ہوں۔

ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئر میں وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں