Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسان پر شادی کو نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے، محب مرزا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ انسان پر ہر صورت شادی کو نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار محب مرزا نے ڈرامہ سیریل ’جفا‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقریباً ہر انسان کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہوتا ہے جس کا انسان کی شخصیت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’جفا‘ میں میرا کردار اسی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر کسی صدمے کا انسان کی شخصیت پر زیادہ اثر ہو رہا ہے تو اسے تھراپی کی ضرورت ہے۔

محب مرزا نے کہا کہ شادی کو نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے لیکن ہر صورت شادی کو نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر طلاق کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن اگر تعلق زہریلا ہو جائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسان مستقل اذیت بھری صورتِ حال میں رہے گا تو اسے کوئی نہ کوئی بیماری ضرور لگ جائے گی، اس لیے میرا خیال ہے کہ اتنی کڑواہٹ کسی کو بھی زندگی میں نہیں پالنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں