Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشرے میں انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معاشرے میں انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ڈیجیٹل صحافت، پاکستانی صحافیوں کیلئے تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فری لانسنگ کا شعبہ اہمیت اختیار کرگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا، حکومت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کئی اقدامات کیے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، معاشرے میں انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے، انتہا پسند عناصر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں