Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کرکے آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ خان نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں، نواز شریف آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے، شہداء کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی؟ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت ثابت ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خان کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں، میاں نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے ہیں، دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کونسے فارم کی پیداوار ہیں؟ عمر ایوب نے خیبر پختونخواہ کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پہ حکم امتناع کیوں لیا؟ دھرنے اور دھاندلی کی پیداوار جماعت تحریک انصاف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں، جو پیسہ آپ نے پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا وہ اپنے اللے تللوں میں نا اڑائیں۔

متعلقہ خبریں