اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پورٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن سردار اختر مینگل کو منانے کے لئے مشترکہ وفد تشکیل دیتی رہ گئی جب کہ بی این پی سربراہ سردار دبئی چلے گئے ہیں۔
سردار اختر مینگل نے پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کے چند ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی جس کے بعد وہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے۔
خیال رہے کہ سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کے لئے اسپیکر سردار ایازصادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن کی قیادت نے اتفاق کیا تھا۔
حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد لے کر سردار اختر مینگل کو منانے کے لئے ان کے پاس جانا تھا۔



















