قومی اسمبلی میں اسلام آباد پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024 کثرت رائے سے منظور ی کر لیا گیا۔
ایکٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی اسلام آباد کی حدودمیں جلسہ و جلوس کرے گا تو اسے تین سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی، اگر کوئی دوسری مرتبہ اس قانون کی خلاف کرے گا تو اسے دس سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے لیے پہلے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف کمشنر کے پاس اپیل کی جاسکے گی۔



















