Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش

پاکستان کے 59 ویں یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ نشان حیدر حاصل کرنے والوں کی قبروں اور یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

شہدا کے متعلقہ یونٹس کے دستوں کی جانب سے اپنے عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی پیش کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ایل آر سی راولپنڈی  نے 1948 میں تلپتری (آزاد کشمیر) میں شہادت کو گلے لگانے والے ممتاز نشان حیدر کے پہلے وصول کنندہ کیپٹن محمد سرور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے گجرات کے قریب لدیاں میں شہید میجر راجہ عزیز بھٹی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 23 ڈویژن نے جہلم میں میجر محمد اکرم شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن نے لاہور میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر شبیر شریف شہید نے 1971 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

محفوظ آباد پرانے پنڈ ملکان میں آرمرڈ کور کے ڈائریکٹر جنرل نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

کمانڈر لاگ ایریا پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

کمانڈر ایف سی این اے نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

حوالدار لالک جان شہید نے 1999 میں لائن آف کنٹرول پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

مسلح افواج قومی خودمختاری اور ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

59 سال قبل افواجِ پاکستان نے فیصلہ کن طور پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ایسی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ کیلئے لکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں