پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کا استعفیٰ اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل کا استعفیٰ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ہے، اختر مینگل وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے، حکومت میں بھی رہے اتحادی بھی بنے۔
انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے پاس اپنی سیاست کو بچانے کے لیے یہ راستہ تھا، استعفیٰ دیکر وہ یہ بتارہے ہیں کہ میرے جیسا چمپیئن کوئی نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بلوچوں کو حل کرنا پڑے گا، حکومت کو بھی یہ سوچنا پڑے گا کہ بلوچوں کا مسئلہ کیسے حل ہو، بلوچستان پُرامن صوبہ تھا، حالات اور وقت نے اس صوبے کو ڈسڑب کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ لوگوں کو بُلایا بھی گیا، معافیاں بھی دی گئیں، مارا بھی گیا، بلوچوں کو اعتماد نہیں رہا، وہ ٹرسٹ قائم کرنا ہے۔



















