Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرونی دوروں اور بیرون ملک علاج سمیت نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کردیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد ہوگی جب کہ ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

علاوہ ازیں تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی جب کہ ایمبولنس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کے لئے بسوں کی خریداری پر مستثنیٰ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ اسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کے لئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں