Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج چوکس ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج چوکس ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم دفاع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، شہداء کے خون کے باعث پاکستان ناقابل تسخیر ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج چوکس ہیں، پاکستان کو اندرنی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، سرحد پار دشمن دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اٹل ہیں، کشمیر کے لیے ہر طرح کی حمایت جاری رہے گی، کشمیریوں سے ہماری محبت، بندھن لازوال ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عہد کریں اندرونی وبیرونی دشمنوں کا یکجان ہو کر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں