Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

محمد شہباز شریف نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپیکٹر شکیل احمد کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور شہید کے لیے دعائے مغفرت اور شہید لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چیتکان بازار میں مسلح افراد نے اچانک پولیس گشت پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت سب انسپکٹر شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں