وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کو للکارنے والا دہشت گردوں، مجرموں سے ڈرتا ہے، اندر سے کھوکھلے انسان ہی صرف دھمکیاں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کہتے کہ میں دہشتگردوں کا مقابلہ خود کروں گا، آپ سیکیورٹی ایجنسیز کا اجلاس بلاتے اور دہشتگردوں کو وارننگ دیتے، آپکو چاہیے تھا قوم کو بتاتے صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ جیسے کئی اس وزیراعلیٰ نے ڈیل کیے ہیں، آپ ذرا اٹک پُل کراس کر کے دکھائیں، دہشت گردوں کی بات نہیں کرنی ایک خاتون کی بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کمیشن مافیا سرگرم ہیں، مریم نواز نے ظالم وجابر کے سامنے کلمہ حق کا ورد کیا، پی ٹی آئی نے کے پی میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کاش ہم کہہ سکتے کہ آپ نے کوئی بڑا منصوبہ بنایا، غیرملکی ایجنڈا تھا جس کے تحت آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا، انقلاب ایسے تو نہیں آتا کہ آپ کہیں کہ راستے بند تھے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ راستے کھلےتھے لیکن آپ لوگ نہ لاسکے، ناکام جلسے کاغصہ مریم نواز پر نکالا، آپ وزیراعلیٰ ہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، اسرائیلی اخبار نے آپکو یہودی لابی کا حصہ قرار دیا اب کیا رہ گیا، آج بھی ٹیریان وائٹ کا کیس نہیں لگایا جاتا۔



















