پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج نالے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج نالے میں دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سیوریج نالے میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ دھماکا سبزی منڈی میں واقع نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، بھگدڑ مچ گئی، موٹر سائیکل اڑ کر قریب کھڑی گاڑی کی چھت پر جاگری۔
دھماکے میں بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



















